اڈیالہ جیل میں میڈیا کے لیے نئے ایس او پیز جاری

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل کردیا گیا، کمرہ عدالت میں 3 شیشے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی 9 فٹ کردی گئی۔ جبکہ میڈیا باکس میں کوریج کے لیے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ چسپاں کردیا گیا ہے۔

‏ایس او پیز کے مطابق میڈیا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکلا سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کرسکے گا۔

‏ایس او پیز کے مطابق سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائےگا جبکہ دوبارہ جیل میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کی جیل میں سماعت ہورہی ہے۔ اس سے قبل وہاں موجود صحافی عمران خان سے سوالات کرتے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ جیل انتظامیہ نے عمران خان کے ساتھ براہِ راست ملاقاتوں کا سلسلہ ختم کردیا ہے اور اب درمیان میں شیشے کی دیوار حائل کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp