چیری کاٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی آٹو مارکیٹ میں اپنی موجودگی کے مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیری نے اپنی کراس اوور ایس یو وی ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیری نے پاکستان میں آپریشن کے دو سال مکمل کر لیے ہیں، اس دوران آپ سب کو ہماری ٹیم کے ایک لازمی حصے کے طور پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

اس عظیم سنگ میل کو عبور کرنے پر گندھارا آٹوموبائلز لمیٹڈ ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ نئی قیمت کا اطلاق 17 اپریل 2024 سے ہوگا۔ کمپنی نے ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں 849000 روپے کی کمی کی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 10399999 روپے سے کم ہو کر 9550000 روپے ہو گئی ہے۔

پچھلے دو مہینوں میں کمپنی کی جانب سے اپنی گاڑیوں پر یہ دوسری پیشکش ہے۔ اس سے قبل فروری 2024 میں کمپنی نے ایک پیشکش کا اعلان کیا۔ گندھارا نے پاکستان میں اپنی اس کراس اوور ایس یو وی کے دو ویرینٹس لانچ کیے ہیں۔ جن میں ٹیگو 8 پرو اور ٹیگو 4 پرو شامل ہیں۔

2019 میں پاکستان میں کِیا سپورٹیج کی کامیابی کے کامیاب آغاز کے بعد تقریباً ہر مقامی کار کمپنی نے اس سیگمنٹ میں اپنی نئی کار لانچ کی۔

اس کراس اوور ایس یو وی کی قیمت میں کمی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی