آسٹریلین شخص کا ’کدو کی کشتی‘ بنا کر دریائے تموت میں ایک میل کا سفر

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ نے اس سے پہلے کبھی کھیت میں اُگنے والے کدو کو کشتی بنتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو آسٹریلیا کے ایک شخص نے ایسا کر دکھایا ہے۔

آسٹریلیا کے ایک شخص نے رواں سال ملک میں اگنے والا سب سے بڑا کدو لیا اور پھر اسے کشتی میں تبدیل کر دیا جس پر سوار ہو کر اس نے دریائے تموت کی خوب سیر کی۔

گیم آف تھرونز کے کردار ٹورمنڈ جائنٹسبین کے اعزاز میں تقریباً 900 پاؤنڈ وزنی یہ کدو مارک پیکاک نے اگایا تھا، اس کدو نے رائل ایسٹر شو میں بلیو ربن بھی حاصل کیا۔

رواں سال کسی بھی آسٹریلوی شو میں ایوارڈ جیتنے والا سب سے بڑا کدو مارک پیکاک کے دوست ایڈم فرکوہارسن کے ذہن پر سوار ہو گیا۔

فرکوہارسن نے مارک سے پوچھا کہ کیا وہ اس کدو کو جانوروں کے لیے چارہ بننے سے پہلے حاصل کر سکتا ہے۔

مارک پیکاک نے جب اسے اجازت دی تو ایڈم فرکوہارسن نے کدو کو ایک کشتی میں بدل دیا جسے انہوں نے سنڈریلا کا نام دیا اور پھر اس نے اس میں سوار ہو کر نیو ساؤتھ ویلز میں دریائے تموت میں تقریباً ایک میل تک کا سفر طے کیا جبکہ ساحل سے تقریباً ایک ہزار تماشائیوں اس کے اس فن کا نظارہ کیا۔

مارک پیکاک نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ ’ یہ ایک مناسب پیغام تھا کہ کمیونٹی کو ایک بار پھر ٹورمنڈ کدو کی اس اہمیت کا بھی اندازہ ہوا اور انہیں یہ فن بھی دیکھنے کا موقع ملا۔

فرکوہارسن نے کہا کہ اس فن کا واحد اصل مقصد تفریح کرنا اور لوگوں کو ہنسانا تھا۔ان کا کہنا تھا انہیں ایسا کرنا واقعی بہت اچھا لگا، مجھے سب سے زیادہ مزہ کدو کی کشتی میں تموت ندی میں تیرتے ہوئے آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp