حافظ نعیم الرحمٰن، نومنتخب امیر جماعت آج اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمٰن آج منصب امارت کا حلف اٹھائیں گے، اتوار کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلام پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ نومنتخب امیر جماعت اسلامی  پاکستان حافظ نعیم الرحمن آج منصب امارت کا حلف اٹھائیں گے۔

مرکز جماعت اسلامی منصورہ میں حلف برداری کی تقریب کا آغاز بعد از نماز مغرب ہو گا۔ اس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، محمد اصغر، ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس، علمائے کرام، مشائخ عظام، سینئر صحافی، اینکر پرسنز، وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔

منصورہ سے جاری بیان میں قیصر شریف نے کہا کہ نومنتخب امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے حلف برداری کی تقریب کے فوراً بعد مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

انھوں نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جو کہ منصورہ میں ہی تین روز تک (19تا21 اپریل) جاری رہے گا۔

حافظ نعیم الرحمن مجلس عاملہ اور مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت اور اتوار 21اپریل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انمول پنکی کا مبینہ وائس نوٹ ماننے سے انکار، پولیس آواز ٹیسٹ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں مہاجرین نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع، آئینی سوالات زیرِ غور

استحکام پاکستان پارٹی کی آزادکشمیر میں رجسٹریشن ، نوٹیفکیشن جاری

ایشین گیمز 2026:آمنہ بلوچ کے ہاتھوں بھارتی ریسلر کو شکست، پاکستان کے لیے گولڈ میڈل

بشکیک میں پاکستان کی سفارتی پیشرفت، محسن نقوی کی روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

ویڈیو

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟