سوشل میڈیا پر عدلیہ اور بار کے خلاف منفی مواد شیئر کرنے پر مشال ایڈووکیٹ ڈسپلنری کمیٹی میں طلب

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے سوشل میڈیا پر عدلیہ اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے خلاف منفی مواد شیئر کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماء مشال اعظم ایڈووکیٹ کو 20 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق مشال اعظم ایڈووکیٹ وضاحت کے لیے 20 اپریل کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔

نوٹس میں ڈسپلنری کمیٹی نے بتایا ہے کہ مشال اعظم اور 2 دیگر وکلاء نے سوشل میڈیا پر عدلیہ اور پشاور ہائیکورٹ بار کے خلاف منفی مواد شیئر کیا تھا۔

ایک وکیل بار کونسل  کے سامنے پیش ہوا اور تحریری معافی نامہ بھی جمع کیا تاہم  مشال اعظم ایڈووکیٹ اور ان کا دوسرا ساتھی وکیل پیش نہیں ہوئے۔

بار کونسل نے یکم جنوری 2024 کو مشال اعظم کی وکالت کا لائنسنس منسوخ کیا تھا اور معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو ارسال کر دیا تھا۔

ڈسپلنری کمیٹی نے کارروائی شروع کردی ہے اور مشال اعظم کو نوٹس جاری کرکے 20 اپریل کو طلب کرلیا ہےے۔مشال اعظم کی وکالت کا لائسنس تاحال معطل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp