اسرائیل نے اصفہان کو کیوں نشانہ بنایا؟

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کا شہر اصفہان، اسٹریٹجک طور پر ایک اہم شہر سمجھا جاتا ہے اور فوجی تحقیق اور ترقیاتی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈوں سمیت متعدد اہم تنصیبات کا حامل شہر ہے۔ جبکہ اصفہان کا قریبی شہر نطنز ایران کے جوہری افزودگی کے مراکز میں سے ایک ہے۔

شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے اصفہانی ایئرپورٹ پر میزائل داغے ہیں۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی شہر اصفہان کے ایک ہوائی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ کئی شہروں میں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جب کہ کئی شہروں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان میں سنی جانے والی دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہے، حالانکہ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل داغے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق شام اور عراق میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایران

ایران کے مقامی میڈیا نے کہا کہ اصفہانی دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد شہر میں جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل نے گزشتہ ہفتے جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ امریکا اور کئی یورپی ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جواب نہ دے۔

ایران کی وارننگ

دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران کو نقصان پہنچایا تو فوری، سخت اور وسیع پیمانے پر سنگین ردعمل ہوگا اور اس کے لیے وہ مزید 12 دن انتظار نہیں کریں گے۔ تجزیہ کار اور مبصرین اسرائیل غزہ جنگ دیگر خطے میں پھیلنے کے خطرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کا حملہ اس وقت شروع ہوا جب 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس میں اسرائیل کے ایک ہزار 200 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کے نتیجے میں اب تک 33 ہزار 970 افراد شہید اور 76 ہزار 770 زخمی ہو چکے ہیں۔

ایران کے حمایت یافتہ گروپوں نے لبنان، یمن اور عراق سے حملے شروع کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز اسی امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ’عید فسح‘ کے مذہبی تیوہار کی تعطیلات گزرنے تک ایران پر حملہ نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ

واضح رہے کہ 13 اپریل کی شب ایران نے اسرائیل پر قریباً 300 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، جسے آپریشن ’ٹرو پرامس‘ کا نام دیا تھا۔ حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟