ایلون مسک کا ’انگیجمنٹ فارمنگ‘ میں ملوث ’ایکس‘ اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا اعلان

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک نے ’ایکس‘ پر ’انگیجمنٹ فارمنگ‘ میں ملوث اکاؤنٹس اور گروپس کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کے سورس کا کھوج لگایا جائے گا اور انہیں معطل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں ایلون مسک نے کہا، ’انگیجمنٹ فارمنگ میں ملوث تمام اکاؤنٹس کو معطل کردیا جائے گا اور ان کے سورس کا کھوج لگایا جائے گا۔‘

ایلون مسک کی جانب سے اس اعلان کو بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے غلط معلومات پھیلانے والوں اور کسی بھی پوسٹ کے جواب میں غیرمتعلقہ کونٹینٹ پوسٹ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور اصل یوزرز کو اپنی آواز لوگوں تک پہنچانے میں آسانی ہوگی۔

انگیجمنٹ فارمنگ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ فالوونگ، لائیکس اور رپلائز حاصل کرنے کے لیے غلط ہتھکنڈے استعمال کرنے کے عمل کو انگیجمنٹ فارمنگ کہا جاتا ہے۔ اس عمل میں انفرادی یوزر یا صارفین کے گروپس ایک دوسرے کی مدد سے زیادہ سے زیادہ ٹویٹر اسپیس میں شرکت کرتے ہیں۔

عام طور پر سوشل میڈیا انفلوئنسرز ایک دوسرے کے کونٹینٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی غیرمتعلقہ پوسٹس کو اصل یوزرز کی جانب سے کی گئی پوسٹس کے جواب میں شیئر کرتے ہیں جس سے صارفین کی توجہ اصل موضوع سے ہٹ جاتی ہے۔ انفلوئنسرز عموماً زیادہ سے زیادہ لائیکس، ری ٹویٹس، رپلائز اور فالوونگ حاصل کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔

مزید برآں، انگیجمنٹ فارمنگ میں ملوث اکاؤنٹس پس پردہ غلط معلومات پھیلانے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں، یہ اکاؤنٹس مختلف پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کے لیے بھی سوشل میڈیا اسپیس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل