سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے بعد گزشتہ روز کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن آج پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 250700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 429  روپے اضافے کے بعد 214935  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 197024  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 05 ڈالر اضافے کے بعد 2400 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp