ضمنی انتخابات: ملک کے مختلف علاقوں میں 21 اور 22 اپریل کو موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر 21 اور 22 اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں موبائل فون سروس پنجاب اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ انتخابی عمل کو شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل 21 اپریل کو پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی۔

’قومی اسمبلی کے 5 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی‘۔

اس موقع پر محکمہ داخلہ پنجاب نے سفارش کی ہے کہ صوبے کے 13 اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp