ایرانی صدر کا دورہ، لاہور میں کل عام تعطیل کا اعلان، انٹر کے پرچے بھی ملتوی

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے ایرانی صدر کی لاہور آمد کے موقع پر 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ایرانی صدر اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں، وہ کل لاہور اور پھر کراچی کا بھی دورہ کریں گے۔ جہاں ان کی حکومتی شخصیات سے ملاقات ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صرف ضلع لاہور میں تعطیل کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اس کا اطلاق پنجاب سول سیکریٹریٹ کے دفاتر پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی صدر کے دورے کی وجہ سے لاہور بورڈ نے کل ہونے والے انٹر کے پرچے ملتوی کردیے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے پرچے 24 مئی کو لیے جائیں گے جبکہ میٹرک کا فزکس کا پریکٹیکل 15 مئی کو لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز کمشنر کراچی نے بھی 23 مارچ کو شہر میں عام تعطیل کی منظوری دی تھی۔

کمشنر ہاؤس کراچی کے مطابق 23 اپریل بروز منگل کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے جس کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp