ایرانی صدر کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایرانی صدر کا ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری، آصفہ بھٹو، شرجیل میمن، ناصر و دیگر نے استقبال کیا۔

ایرانی صدر ایئرپورٹ سے پہلے گورنر ہاؤس پہنچے، پھر وفد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ہے اور پھول چڑھائے ہیں۔ اب وہ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے ون ٹو ون ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ جبکہ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے کہا ہے کہ شام 7 بجے تک شہر میں سڑکیں بند رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں کی تکلیف کا ہمیں اندازہ ہے جس پر معذرت خواہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp