آزاد کشمیر: مشہور چٹان’ملیاڑی راک‘ گرانے والے پکڑے گئے، اعترافی بیان میں سب کچھ بتادیا

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر پولیس نے ضلع حویلی میں سیاحتی چٹان ’ملیاڑی راک‘ توڑنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی جی آزاد کمشیر سہیل حبیب تاجک کے مطابق رواں سال 8 اپریل کو آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کی تحصیل خورشید آباد کے گاؤں میں واقع مشہور سیاحتی ’ملیاڑی راک‘ کو نامعلوم افراد نے توڑ کر گرا دیا تھا۔

آئی جی آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ ملیاڑی راک کے نام سے مشہور اس چٹان کو ضلع حویلی کے ایک سیاحتی مقام کے طور پر جانا جاتا تھا  اور ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس چٹان پر پہنچ کر اپنی تصویر بنا کر شئیر کرتے تھے۔

سہیل حبیب تاجک کے مطابق پولیس نے ملیاڑی راک کو توڑنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان نے چٹان گرانے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس سیاحتی مقام پر لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا تھا، ان کے محلے کا راستہ آنے جانے والے لوگ استعمال کرتے تھے۔ ان کی خواتین بھی ذمینداری کرتی ہیں اور مال مویشی بھی رکھے ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمان نے بتایا کہ گزشتہ سال نا معلوم افراد نے (جو سیاحتی مقام پر آئے ہوئے تھے) ان کی خواتین کی ویڈیو بنا کر فیس بک پر اپلوڈ کی جس سے ان کی عزت نفس مجروح ہوئی ، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ چٹان گرائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp