چینی انجینیئرز کا یقینی تحفظ، آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کور تعینات کرنے کی منظوری

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے آزاد جموں کشمیر میں چینی باشندوں اور بجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے فرنٹیئر کور ( ایف سی ) کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو وفاقی کابینہ نے آزاد جموں کشمیر میں تعمیراتی کاموں میں مصروف چینی باشندوں اور بجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی انتظام ایف سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے فرنٹیئر کور (ایف سی)کی  تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری پر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے یہ اقدام آزادکشمیر حکومت کی درخواست پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ایف سی آزاد جموں کشمیر میں اس سلسلے میں پولیس کی معاونت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد فرنٹیئر کور (ایف سی ) کے اہلکار منگلا ڈیم، نیلم جہلم، اورگل پورکے بجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

میڈیا روپورٹس کے مطابق آزاد کشمیرمیں فرنٹیئر کور کے 6 پلاٹونز دستے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیےجائیں گے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ یہ آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی ابتدائی طور پر 3 ماہ کے لیے ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp