اداکار منیب بٹ بھی ‘گولڈن ویزا’ کلب میں شامل

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار منیب بٹ بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پاکستانی فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

ڈرامہ ‘یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار منیب بٹ نے گولڈن ویزا ملنے کی خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیے گیے ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔مذکورہ پوسٹ میں شامل تصویر میں اداکار سیاہ شرٹ اور پینٹس میں ملبوس ہوکر متحدہ عرب امارات کے حکام کے ہمراہ کھڑے ہیں اور ان سے گولڈن ویزا لے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)


منیب بٹ نے گولڈن ویزا ملنے کی خبر مداحوں کو دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ یادگار وکیشنز سے پروڈکٹِو ورک ٹرپس تک، دبئی میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے’۔منیب بٹ نے لکھا کہ ‘ پُرجوش انداز میں مجھے خوش آمدید کہنے اور انگنت فائدے مند مواقع فراہم کرنے کیلئے دبئی حکومت کا شکر گزار ہوں’۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی دیگر معروف شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے جن میں یشما گِل، کنزہ ہاشمی، ہمایوں سعید، مای اعلی، صبا قمر، علی ظفر، ثنا جاوید، عمیر جیسوال، شاداب خان، اعظم خان وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp