پاکستان، یمن کے وزرائے خارجہ کی ملاقات: عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف اضافی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور یمن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے لیے اسرائیل کے خلاف اضافی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جمعہ کو پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراورجمہوریہ یمن کے وزیر خارجہ ڈاکٹر شایع محسن الزندانی کے درمیان گیمبیا کے شہر بنجول میں او آئی سی کے 15ویں اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران پاکستان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے یمن میں قومی مفاہمت اور سیاسی تبدیلی کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی یمن کے ساتھ تعلیم جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران  دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے لیے اسرائیل کے خلاف اضافی اقدامات پر غور کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں