پشاور میں گھریلو ناچاقی پر بیوی سمیت تین افراد کا قتل

اتوار 19 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ناراض بیوی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔

تھانہ شاہ پور کی حدود میں پخہ غلام کے علاقہ میں پیش آئے اس جان لیوا فائرنگ کے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق رات گئے ملزم حکیم خان دیگر ساتھیوں سمیت گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجہ میں ملزم کی بیوی، سالی اور گھر میں موجود بچہ مواقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ سے ملزم کی ساس سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولین کے لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ ملزم شوہر سے ناراضی کے باعث مقتولہ کچھ عرصے سے میکے میں مقیم تھی۔ جس سے ملزم خوش نہیں تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟