کیا آپ کو معلوم ہے کہ قطر دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سڑکیں سیاہ رنگ کی نہیں نیلے رنگ کی ہوتی ہیں۔
جی ہاں! قطر دنیا کا پہلا اور واحد ملک ہے جہاں سڑکیں نیلے رنگ کی ہیں۔ پبلک ورکس اتھارٹی (اشغل) کے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت سڑکوں کو نیلے رنگ سے پینٹ کیا گیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ قطر نے سڑکوں کو نیلا رنگ کیوں دیا؟
دراصل گہرے رنگ کی اسفالٹ سڑکیں سورج سے گرمی جذب کرتی ہیں۔ گرم موسم میں قطر جیسے ممالک میں سڑکیں موسم کی شدت اور گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث بہت گرم ہو جاتی ہیں۔ نیلا پینٹ سورج کی روشنی کو منعکس کرتا ہے، جو سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
اس منصوبہ کے تحت سب سے پہلے دوحہ کے مصروف علاقے سوق وقف کے قریب سڑکوں کو نیلا کیا گیا۔ یہاں منصوبہ کامیاب ہوا تو ’اشغل‘ نے شہر کے دیگر حصوں میں مزید نیلی سڑکوں کو پینٹ کیا۔
نیلی سڑکوں کو دوحہ کے مقامی لوگوں اور سیاحوں نے یکساں طور پر خوب پسند کیا۔ ان نیلی سڑکوں کی بدولت اب اس شہر کا نظارہ انتہائی خوبصورت اور پرکشش بن چکا ہے۔ ان سڑکوں نے شہر کو یہاں کے رہائشیوں اور کام کرنے والوں کے لیے آرام دہ جگہ بنانے میں بھی مدد کی ہے۔