نیب نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو خط لکھ کر 2018 سے مارچ 2024 تک کی جانے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے خط قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگیا ہے، نیب کی جانب سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف کے ادوار میں کی گئی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی۔

خط میں اسپیکر قومی اسمبلی سے 2018 سے مارچ 2024 تک بھرتیوں کے طریقہ کار پر جواب طلب کیا گیا ہے کہ بھرتیوں کی وزارتِ خزانہ سے منظوری ہوئی؟ بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ انٹروز کئے گئے یا نہیں؟

نیب نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ اخبارات میں بھرتیوں کے اشتہارات شائع ہوئے یا نہیں؟ اسپیکر آفس نے نیب خط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp