جنرل باجوہ کی قسمیں کھا کر اپنے حوالے سے وضاحتیں، عرفان صدیقی نے موقف رد کردیا

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے ایکسٹینشن کی خواہش ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) باجوہ نے جہاں عمران خان کی حکومت گرانے سے لاتعلقی کا اظہار کیا وہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لینا چاہتے تھے نہ ہی انہوں نے ایسی کسی خواہش کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں نواز شریف کی قیادت پر سب متفق ہیں، اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ قائد ن لیگ کا کسی نے راستہ روکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے راستے میں پیپلزپارٹی، شہباز شریف یا کوئی اور رکاوٹ نہیں تھا۔ ایسی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ ایک لیڈر کا فیصلہ تھا، جاوید لطیف جو کہہ رہے ہیں ان کے پاس پھر شاید کچھ شواہد بھی ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم میڈیا کے محاذ پر تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp