موٹی اور بوڑھی کہنے پر لارا دتا سوشل میڈیا صارفین سے پریشان

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور بھارتی اداکارہ لارا دتا کہتی ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کو اتنا سنجیدہ نہیں لیتی ہیں لیکن کچھ ایسے بھی صارفین ہوتے ہیں جو آپ کی پرسنل زندگی پر حملے کرتے ہیں۔ جیسا کہ کچھ لوگ ان کو کمنٹس میں موٹی اور بوڑھی بول دیتے ہیں جس پر غصہ آجاتا ہے۔

سن 2000 میں مس یونیورس کا خطاب حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ لارا دتا سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے خاصی پریشان دکھائی دی ہیں۔ وہ اپنی نئی آنے والی ویب سیریز ’رنیتی، بالاکوٹ اینڈ بیونڈ‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں، اس دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنی اس پریشانی کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتی ہیں، اتنا ہی کرتی ہیں جتنا وہ کرنا چاہتی ہیں یا جتنا ان کو پسند ہوتا ہے، لیکن کبھی کبھی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ ان کو دلبرداشتہ کردیتی ہے، جیسے اگر کوئی موٹی یا بوڑھی بول دے تو پھر ایسی باتوں پر غصہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹرولنگ کا جواب دینے کے لیے انہوں نے ایک ہی حل سوچا ہے کہ جتنا کم سوشل میڈیا پر آؤ اتنا ہی اچھا ہے، وہ کہتی ہیں کہ ویسے بھی وہ سوشل میڈیا کا استعمال کم ہی کرتی ہیں۔ ان کو فالوورز کی بھوک نہیں ہے۔

’لہذا میری سوشل میڈیا فیڈ پر واقعی ایسی چیزیں ہیں جو میرے لیے خاص ہیں جو میں واقعی میں ان لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں جو حقیقی طور پر مجھے فالو کر رہے ہیں، اس لیے میری بہت زیادہ فالوونگ نہیں ہے‘۔

اداکارہ نے کہا مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کا یہ حق ہے کہ وہ آپ کو جو بھی کہیں، ’ارے بوڑھی ہوگئی‘، ’ارے موٹی ہوگئی‘ کیا اس سب سے واقعی میری زندگی میں کوئی فرق پڑنے والا ہے، مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ ان کی زندگی میں اس وقت کیا گزر رہی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp