بھارتی اداکارہ ممتاز اور ریشم کا رقص، محفل کس کے گھر سجی تھی؟

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ممتاز اور پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنا ایک نام رکھنے والی اداکارہ ریشم نے ایک ساتھ ڈانس کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی اداکارہ ان دنوں پاکستان میں ہیں، اداکار احسن خان نے حال ہی میں ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں اداکارہ ممتاز، ریشم سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

اس دعوت کے بعد احسن خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں گلوکار شفقت امانت علی اپنی گائیکی کا جادو جگا رہے ہیں اور شرکا ’ابھی جانے کی ضد نہ کرو‘ گانے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

احسن خان ویڈیو کے کیپشن میں لکھتے ہیں کہ بھارتی اداکارہ ممتاز صاحبہ کا میرے گھر پر آنا اور پھر یہ شاندار یادیں میرے لیے سب اعزاز ہے۔

اس کے ساتھ ہی پاکستانی اداکارہ ریشم نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بھارتی اداکارہ ممتاز کے ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور شرکا داد دے رہے ہیں۔

ریشم ویڈیو کے کیپشن میں لکھتی ہیں کہ اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ بہترین وقت گزرا، اداکارہ ممتاز کے ساتھ ایسی یادیں میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ممتاز نے 2 دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اپنا ایک نام پیدا کیا جبکہ پاکستانی اداکارہ ریشم بھی انڈسٹری میں اپنا ایک نام رکھتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم