ابرارالحق نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکار ابرارالحق نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کئی سال تک بالی ووڈ کے لیے میوزک البمز  اور فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوتی رہیں لیکن انہوں نے بالی ووڈ کی ہر پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سنگر ابرارالحق نے بتایا کہ انہیں بھارت کی مشہور موشن پکچر کمپنی ’Eros‘ سے بھی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے انکار کردیا تھا جس پر بھارتی کمپنی کے لوگ حیران تھے کہ کیا کوئی ان کی آفر کو بھی رد کرسکتا ہے۔

ابرارالحق نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی مگر انہوں نے اس آفر کو بھی ٹھکرا کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دوستوں نے یہ فلم کرنے کے لیے ان پر زور ڈالا لیکن وہ اپنی بات پر قائم رہے۔ کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں کرنے سے انکار کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا، دراصل وہ (بالی ووڈ والے) چاہتے تھے کہ میں بعض معاملات پر بات کرنا ترک کردوں۔‘

ابرار نے کہا، ’میرے لیے ایسا کرنا ناممکن تھا کیونکہ میں ایسی کسی جگہ کام نہیں کرسکتا جہاں اظہار رائے کی آزادی نہ ہو، لہٰذا میں نے کترینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟