بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان فریڈم فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے ہفتے کے روز صوبہ بدخشاں کے ضلع زِیبک میں طالبان کے 2 ڈرون مار گرائے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق فریڈم فرنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی ہفتے کی دوپہر کے وقت کی گئی۔

ادارے نے کہا ہے کہ اس نے واقعے کی تصاویر دیکھی ہیں جن میں پہاڑی علاقے میں تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدخشان میں افغانستان فریڈم فرنٹ کی بڑی کارروائی، سینیئر کمانڈرز سمیت 21 طالبان اہلکار ہلاک

اگرچہ افغانستان فریڈم فرنٹ نے تاحال باضابطہ طور پر ڈرون مار گرانے کے دعوے کی تصدیق نہیں کی، تاہم بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 روز سے ضلع زِیبک میں اس کے جنگجوؤں اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

فریڈم فرنٹ نے جمعہ کو دعویٰ کیا تھا کہ اس نے زِیبک میں طالبان کی چوکیوں پر حملوں کے دوران کم از کم 21 طالبان جنگجوؤں، جن میں کئی کمانڈر بھی شامل تھے، کو ہلاک جبکہ 37 دیگر کو زخمی کر دیا۔

تنظیم کے مطابق اس نے سرحدی بٹالین کے اطراف بلند پہاڑی علاقوں میں واقع طالبان کی متعدد چوکیوں پر قبضہ کر لیا، جس کے بعد طالبان کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

دوسری جانب طالبان کی 219 عمرِ ثالث ڈویژن نے جمعہ کی شب زِیبک میں طالبان مخالف جنگجوؤں کے حملے کی تصدیق کی۔

ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان کی 15ویں بارڈر بریگیڈ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 مخالف جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: القاعدہ اب بھی افغانستان میں موجود، طالبان سے روابط برقرار، اقوام متحدہ کا انکشاف

تاہم طالبان نے اپنے جانی نقصانات کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے پہلے روز طالبان نے علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمانڈوز تعینات کیے جبکہ زمینی راستے سے بھی اضافی نفری روانہ کی گئی۔

اطلاعات ہیں کہ زخمی طالبان اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فیض آباد منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں آزادانہ انتخابات ہوں تو طالبان شکست کھا جائیں گے، احمد مسعود کا دعویٰ

یہ جھڑپیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب چند روز قبل قائم ہونے والے سپاہِ میہن فرنٹ نے بھی بدخشاں کے ضلع یفتلِ سفلی پر حملہ کیا تھا۔

تنظیم نے 17 جولائی کو مختصر وقت کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس ہیڈکوارٹر اور طالبان کے انٹیلیجنس دفتر پر قبضہ کر کے اپنی تنظیم کا پرچم سرکاری عمارت پر لہرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

شدید لڑائی کے بعد افغانستان فریڈم فرنٹ کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ داؤد ناجی نے کہا کہ طالبان کے خلاف جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بدخشاں کے ضلع زِیبک میں طالبان کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور آزادی کی فیصلہ کن جنگ نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کا اختتام افغانستان کی آزادی اور عوام کی کامیابی پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا