پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیراہتمام بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام، خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی کی قیادت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی، ملک عامر ڈوگر، عامر مسعود مغل، ایڈووکیٹ علی بخاری کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہیں، جبکہ شرکا عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کررہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان،بیرسٹر گوہر علی خان،ملک عامر ڈوگر،عامر مسعود مغل، ایڈووکیٹ علی بخاری اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کے لئیے احتجاجی مظاہرے کو لیڈ کررہے ہیں- عوام کی بڑی تعداد شریک pic.twitter.com/sAX6nuFfWW
— PTI (@PTIofficial) April 26, 2024
اس کے علاوہ پشاور میں ممبر صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی نگرانی میں حلقہ پی کے 77 میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
پشاور : ایم پی اے شیر علی آفریدی کی نگرانی میں حلقہ PK-77 میں چیئرمین عمران خان کی کال پرمنظم دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری۔#ReleaseOurKaptaan pic.twitter.com/MB6gCPtiNF
— PTI (@PTIofficial) April 26, 2024
شاہدرہ لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما یاسر گیلانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
شاہدرہ لاہور PP-145 یاسر گیلانی کی قیادت میں مین جی ٹی روڈ پر عمران خان کی رہائی کیلئے اور جعلی مینڈیٹ کے خلاف احتجاجی ریلی میں کارکنان کی بھرپور شرکتِ۔#ReleaseOurKaptaan pic.twitter.com/K06mXBymGg
— Yasir Gillani PTI (@yasir_gillani) April 26, 2024
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا تھا کہ ہم عمران خان کی رہائی کے لیے جمعہ 26 اپریل سے تحریک کا آغاز کریں گے۔