لاہور میں وکلا پر تشدد، پاکستان بار کونسل کا کل ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں وکلا کے احتجاج پر پولیس کے تشدد اور لاٹھی چارج کے بعد پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ وکیل رہنما احسن بھون نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ کل ملک بھر میں ہڑتال اور احتجاج کی کال دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کوئی وکیل ملک بھر کی عدالتوں میں پیش نہ ہو، کل ملک بھر میں وکلا ریلیاں نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور میں سول عدالتوں کی منتقلی اور  وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف جی پی او چوک پر وکلا  کے احتجاج پر  پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔ پولیس تشدد اور لاٹھی چارج کے بعد وکلا نے ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال دے دی ہے۔

لاہور میں وکلا کا احتجاج، معاملہ کیا ہے؟

لاہور میں وکلا اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث جی پی او چوک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ وکلا کے پولیس پر پتھراؤ اور پولیس کی وکلا پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے بعد صورتحال کشیدہ ہوچکی ہے اور پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کی تالہ بندی کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ ریلی ایوان عدل سے شروع ہوکر جی پی او چوک لاہور ہائیکورٹ تک آنی تھی۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ کے باہر پہلے سے ہی پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن موجود تھی۔

یہ ریلی لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سول عدالتوں میں تقسیم اور وکلا پر درج دہشتگردی کے مقدمات کے خلاف  نکالی جارہی تھی۔ وکلا کی ریلی جیسے ہی جی پی اوک چوک پہنچی تو وہاں پر موجود پولیس اہکاروں نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔ وکلا کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد جی پی او چوک میدان جنگ بن گیا۔

اس دوران پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

پولیس نے مظاہرے میں شریک وکلا کو گرفتار بھی کیا۔ وکلا نے جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر لگے بیریئرز کو ہٹا دیا اور پولیس پر پتھراؤ جاری رکھا جس کے نتیجے میں  ایس پی ماڈل ٹاؤن زخمی ہوگئے۔

پولیس کی اضافی نفری بھی صورتحال کو قابو کرنے اور وکلا کو منتشر کرنے کے لیے طلب کرلی گئی ہے جبکہ اینٹی رائٹس فورس کے دستوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ وکلا مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

گڑبڑ کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز

دوسری جانب، ایس ایس پی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ وکلا کے پتھراؤ کے بعد پولیس نے شیلنگ کی، وکلا کو پرامن ریلی نکالنے کی اجازت ہے، وکلا نے پولیس پر تشدد کیا اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی جس کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کامران فیصل نے کہا ہے کہ وکلا کے پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، وکلا کے پتھراؤ کے بعد پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیلنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں گے، گڑبڑ کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جی پی او چوک پر پولیس کی 2 ہزار کے قریب نفری موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں