پاکستانی باہمت قوم، قومی ترقی کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان پر اللہ کا خصوصی فضل ہے کہ اس میں ایک باہمت قوم آباد ہے، جسے قومی ترقی کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے، پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  جمعہ کو گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ کانفرنس میں قومی ادارے سے وابستہ سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان پر اللہ کا خصوصی فضل ہے کہ اس میں ایک محنتی اور باہمت قوم آباد ہے جسے قومی ترقی کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے یقین دلایا کہ پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افواج پاکستان جامع قومی سلامتی اور قوم کی اجتماعی بھلائی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔

پریس ریلیز کے مطابق فورم کو جی پی آئی کے کثیر الجہتی اقدامات اور قلیل عرصے میں حاصل ہونے والے اہم معیارات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فورم کے سامنے پیش کیے جانے والے اقدامات میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ ماڈل فارمز کا قیام، واٹر مینجمنٹ اسکیمیں، ٹیکنالوجی کی جدت طرازی اور سرمایہ کاری اور شراکت داری شامل ہیں جن کا مقصد فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزراء نے اس تبدیلی کے اقدام کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ زراعت پاکستان کی لائف لائن ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جی پی آئی پاکستان کے زرعی شعبے میں عصر حاضر کے جدید اور بہترین طریقوں کو متعارف کرائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن