سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی تعلقات بشمول دفاعی پیداوار کے شعبہ میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے گراں قدر خدمات کا اعتراف بھی کیا۔

سعودی معاون وزیرِ دفاع نے پاک سعودیہ دفاعی تعاون کے 5ویں اجلاس میں بھی شرکت کی۔ جس میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم نے جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زمینی، فضائی اور سمندری حدود میں مخصوص صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ دفاعی تعاون میں کوششوں کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فورم کی طرف سے ٹھوس تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاک فوج کی مسلسل حمایت کا عزم بھی دہرایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘