محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشتونخوا میپ کے چیئرمین و تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتار معطل کر دیےگئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ 9 کوئٹہ کامران بلوچ نے بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اور پشتونخوا میپ لائرز فورم کی اپیل پر ہنگامی سماعت کی۔

وکلا نے موقف اختیار کیاکہ محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ اور وارنٹ بد نیتی پر مبنی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے 19 اکتوبر 2019 کو ایک سیٹلمنٹ افسر کی جانب سے جاری لیٹر کی بنیاد پر مارچ 2024 میں اس وقت مقدمہ درج کیا جب وہ صدارتی امیدوار تھے، طویل خاموشی کے بعد ایسے اقدامات سے عدلیہ پر عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے معطل کردیا۔

دوران سماعت عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کا بیان بھی ریکارڈ کیا اور سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف بلوچستان بارکونسل سمیت تمام وکلا تنظیموں کی اپیل پر عدالتی امور کا بائیکاٹ بھی کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!