بشام حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی نے بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق، بشام حملے میں ملوث 4 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ حملے کا مرکزی ملزم عادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔

واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان میں محمد شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیرحسین شامل ہیں اور یہ تینوں مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عادل شہباز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خود کش حملے میں 5 چینی انجینئرز اور ان کا ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’رانو‘ کو کراچی سے اسلام آباد کب اور کیسے منتقل کیا جائے گا؟

پاک-امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز، خام تیل سے بھرا پہلا جہاز آج پاکستان پہنچ رہا ہے

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انور الحق نے استعفیٰ دینے کے لئے شرائط رکھ دیں

کیا نصیبو لعل 56 برس کی عمر میں بیٹے کی ماں بن گئیں؟

سعودی عرب میں ‘جینیاتی و خلیاتی علاج ساز فیکٹری’ کا افتتاح، طبی تحقیق میں سنگِ میل

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی