پاکستانی تھائی لینڈ کا وزٹ ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو ساحل اور جزائر سمیت اپنے شاندار قدرتی نظاروں اور جدید انفراسٹرکچر کے لیے پہچانا جاتا ہے۔

پاکستانی سیاحوں کو تھائی لینڈ میں داخلے کے لیے ویزا کا حصول لازم ہے۔ وہ لوگ جو تھائی لینڈ کے دلکش منظر سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں وہ ذاتی طور پر خود یا پاکستان میں کسی بھی تھائی سفارت خانے کے سرکاری ایجنٹوں کے ذریعے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

تھائی لینڈ درخواست دہندگان کو دو اقسام کے وزٹ ویزا فراہم کرتا ہے :

1۔سنگل انٹری
2-متعدد بار انٹری

تھائی لینڈ کے وزٹ ویزا کے لیے مطلوب دستاویزات

1- درخواست کا فارم
2-کور لیٹر / کمپنی ورکنگ لیٹر
3-پاسپورٹ کا 1 خالی صفحہ / پاسپورٹ کی 6 ماہ کی میعاد
4-ایک سال کی بینک اسٹیٹمنٹ
8-5 ماہ کے اندر لی گئی دو پاسپورٹ سائز تصاویر
6-قومی شناختی کی 2 کاپیاں
7-پاسپورٹ کی دو کاپیاں
8-این ٹی این لیٹر

تصدیق شدہ ایئر ٹکٹ / ہوٹل بکنگ
تھائی لینڈ کے وزٹ ویزا کی فیس

تھائی لینڈ نے ایکسچینج ریٹ کے ضوابط کے مطابق جون 2023 میں نظر ثانی شدہ ویزا فیس کا اعلان کیا تھا۔

اپریل 2024 تک 3 ماہ کی میعاد کے ساتھ سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا کی فیس 13 ہزار روپے ہے جبکہ متعدد بار انٹری والا ویزا چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ 65 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں، نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات شروع

طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز کے خلاف یورپ میں احتجاج، انسانی حقوق تنظیموں اور افغان شہریوں کی شدید مخالفت

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

منی پور میں کشیدگی برقرار، سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت کا کریک ڈاؤن، تقریباً 5 ہزار بنگلہ دیشی شہری بے دخل

ویڈیو

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

کالم / تجزیہ

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ