’اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے سیاستدان اکٹھے ہوں‘، ن لیگ کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، وہ صرف اتنا کہہ دیں کہ ہم سے رابطہ کریں ہم خود ان کے پاس چلے جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ سیاستدان اکٹھے ہوکر ملک کو سنبھالیں، ہم اس وقت بھی بات چیت کے لیے تیار تھے جب پی ٹی آئی ہمیں جیلوں میں ڈال رہی تھی۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ سیاستدان پہلے بھی اور آج بھی معاملے کو کسی سمت لگنے نہیں دے رہے، جب تک ہم مل کر نہیں بیٹھیں گے یہ مسائل جوں کے توں رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں سول بالادستی چاہتے ہیں، کسی ادارے سے محاذ آرائی ہرگز ہمارا مقصد نہیں۔ اگر اسٹیبلشمنٹ اپنے کردار میں واپس چلی جاتی ہے تو پھر ہمیں مزاحمتی بیانیہ اپنانے کی کیا ضرورت ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا شہباز شریف کی صوابدید تھی، یقیناً یہ فیصلہ نواز شریف کی مشاورت سے ہوا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے قبل نواز شریف سے مشاورت کرتے ہیں۔

نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے لیے جلد جنرل کونسل کا اجلاس بلائیں گے

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ جلد جنرل کونسل کا اجلاس بلا رہے ہیں۔ اور امید ہے کہ قرارداد کے ذریعے ہی نواز شریف پارٹی صدر بن جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی پارٹی صدر بننے کی کوئی خواہش نہیں تھی، پارٹی نے ان سے مطالبہ کیا ہے جسے وہ ضرور قبول کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ احسن اقبال چاہتے ہیں کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سعد رفیق ہوں کیونکہ وہ پہلے بھی یہ ذمہ داری بخوبی نبھا چکے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ نے 10 سال تک جس پراجیکٹ پر کام کیا وہی گلے پڑگیا

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے ایک پراجیکٹ پر 10 سال کام کیا اور پھر وہی ان کے گلے پڑ گیا، اب اسے ختم کرنے کا معاملہ چل رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے آج جو باتیں کی ہیں یہ 2013 اور 2018 کی اسمبلی کے حوالے سے بھی کی جاتی رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع، بات چیت میں ناکامی کھلی جنگ تصور ہوگی، خواجہ آصف

امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے