بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا، شہر کے وسطی علاقے پیشن اسٹاپ کے قریب قیدی وین سے ملزمان فرار ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو چند ہی منٹوں وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ملزمان کو قیدی وین کے بلائی حصے سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر قیدی وین کا عملہ بے خبر نظر آیا۔
مزید پڑھیں
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ جواد طارق نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز منگل کی دوپہر کو رونما ہوا۔ پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں نشے کے عادی افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں ایک سو سے زائد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے کر ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران میں نشے کے عادی افراد چند افراد وین کے بالائی حصے سے فرار ہو گئے۔ جس کے بعد پولیس نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔