چھوٹی گھوڑی لمبی دم، سوئٹی نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کیرولینا کی ایک چھوٹی نسل کی گھوڑی نے سب سے لمبی دم کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

سوئٹی نامی اس گھوڑی کی دم 5 فٹ اور 11.26 انچ لمبی ہے جس کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اسے فاتح قرار دے دیا گیا۔

سوئٹی نامی کی عمر 36 برس ہے اور وہ 3 فٹ اور ایک انچ لمبی ہے۔

اس کی مالکن ریسا فارمیسانو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ سوئٹی کی دم کو اپنے پیچھے گھسیٹنے سے روکنے کے لیے لپیٹ دیتی ہیں۔ ریسا اپنی گھوڑی کی دم کو سال میں 2 مرتبہ دھوتی اور کنڈیشن بھی کرتی ہیں۔

ریسا اپنی ایک گھوڑی کی موت کے بعد سوئٹی کو گھر لے آئی تھیں۔ ان کے پاس 2 گھوڑے بھی ہیں۔

سوئٹی کی دم سنہ 2012 میں اتنی لمبی ہوگئی تھی کہ وہ زمین پر لگنی شروع ہوگئی تھی اور تب سے دم کی طوالت میں اضافہ ہوتا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان