فلوریڈا میں سبز رنگ کے کتے کی پیدائش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ایسی کتیا کی پیدائش ہوئی ہے جس کا رنگ سبز لیموں جیسا ہے، ماہرین کاکہنا ہے کہ اس سے قبل دُنیا میں اسی رنگ کے کتے کی پیدائش رپورٹ ہو چکی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے گولڈن ٹریژرز کینیل کی مالک کیرول ڈیبرولر نے شمروک نامی کتے کی ویڈیوزسوشل میڈیا خصوصاً ٹک ٹاک پر پوسٹ کیں، جہاں اس خوبصورت رنگ کی کتیا کی ویڈیو نے جلد ہی لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

شمروک کے ہاں فی میل بچے کی پیدائش ہی سبز رنگ کے ساتھ ہوئی جبکہ اس کے باقی بہن بھائی سنہری رنگ کی جسامت رکھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی رنگ کی کتیا کا رنگ بلورڈن کا نتیجہ ہے، جو کبھی کبھی ماں کتیا کے رحم میں پایا جانے والا ایک سبز بائل ہوتا ہے۔

اس واقعے کو پہلے بھی دستاویزی شکل دی جا چکی ہے اس سے قبل نووا سکوشیا کے ایک جوڑے کا بلڈوگ کتا 2022 میں اسی رنگ میں پیدا ہوا تھا۔

ڈیب رولر کا کہنا ہے کہ شمروک کا سبز رنگ معدوم ہونا شروع ہو گیا ہے اور ممکنہ طور پر وہ چند ہفتوں میں اس نسل کا عام پیلا رنگ اختیار کر لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp