گوگل کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان، کتنے اسمارٹ اسکولز بنائے جائیں گے؟

بدھ 1 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی  سب سے بڑی کمپنی گوگل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ اسمارٹ اسکولز  30,000 ’گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز‘ سے لیس ہوں گے، جہاں آرٹیفیشنل انٹیلی جنس اور دیگر ڈیجیٹل ٹولز کی تعلیم دی جائے گی۔

‘گوگل فار ایجوکیشن’ ٹیم نے اپنے پاکستانی پارٹنر ٹیک ویلی کے ساتھ، وفاقی سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کیے۔ ملاقات کے دوران مستقبل کے متعدد منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران  گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، ایک پبلک گوگل ریفرنس اسکول کا قیام، 2,000 نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعےہنر مند بنانے اور انہیں ملازمت کے لیے تیار کرنے، اور پاکستانی وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر ایجوٹیک ایونٹ کی میزبانی کے لیے بھی بات چیت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp