گوگل کلاؤڈ نے پاکستان میں اسٹارٹ اپ مقابلے کا اعلان کر دیا

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل کلاؤڈ نے پاکستان کے لیے اسٹارٹ اپ مقابلے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ملک کے باصلاحیت افراد کو تلاش کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ بھی خطے میں جدت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مرکزی اہمیت حاصل کرسکیں۔

کنٹری ڈائریکٹر گوگل پاکستان فرحان قریشی کے مطابق، کمپنی اپنے گوگل کلاؤڈ کے اسٹارٹ اپ مقابلے پاکستان 2024 کو شروع کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ اور مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ان کا مقصد اپنا کاروبار شروع کرنے والے پاکستانی افراد پر مشتمل اس جنریشن کو بااختیار بنانا ہے جو کلاؤڈ ٹیکنالوجیز سے مستفید ہو رہے ہیں۔

فرحان قریشی نے بتایا کہ مقابلے میں 5 ٹریک پیش کیے جائیں گے، جن میں اے آئی اینڈ جینریٹو اے آئی، Fintech، Frontier ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، E-commerce & Connectivity، اور Sustainability & Environment شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ٹریک سے 5 فائنلسٹ کو ان کی کارکردگی، ٹیم ورک، پروڈکٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔

اس کے بعد یہ فائنلسٹ رواں سال جولائی میں کراچی میں منعقد ہونے والے گرینڈ فائنل میں جائیں گے جہاں وہ ججز اور انڈسٹری کے ماہرین کے ایک معزز پینل کے سامنے اپنے خیالات اور مصنوعات پیش کریں گے، یہ پینل فائنل جیتنے والوں کا اعلان کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ