بلوچستان کی قاتل قومی شاہراہیں، ایک ماہ میں 29 افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

بدھ 1 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر حادثات کے واقعات کم نہ ہوسکے۔ ماہ اپریل کے دوران مجموعی طور پر 1948 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 29 افراد جاں بحق جبکہ 2594 افراد زخمی ہوئے۔

میڈیکل ایمر جنسی رسپانس سینٹر (ایم ای آر سی) کی جا ری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق لکپاس مستونگ قومی شاہراہ پر 63 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 100 زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ قومی شاہراہ قلات پر 54 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 95 زخمی ہوگئے۔ باغبانہ خضدار قومی شاہراہ پر 62 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 110 زخمی ہوئے۔

اسی طرح دراکلا خضدار میں ٹریفک کے 50 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 82 افراد زخمی ہوئے۔

کورایو خضدار قومی شاہراہ پر 32 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 52 افراد زخمی ہوگئے۔

تیارو لسبیلہ قومی شاہراہ پر 68 ٹریفک حادثات میں 97 افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ وندر لسبیلہ قومی شاہراہ پر 140 ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 207 زخمی ہوگئے۔

سرانان پشین قومی شاہراہ پر 81 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 159 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے والے کو 5ہزار جرمانہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

چمن قومی شاہراہ پر 9 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔

اسی طرح زیارت کراس پشین کے قریب 51 ٹریفک حادثات میں 75 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ناسئی قلعہ سیف اللہ میں 131 ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 167 زخمی ہوگئے۔

شنکائی قلعہ سیف اللہ قومی شاہراہ پر 36 ٹریفک حادثات میں 48 زخمی ہوئے جبکہ بادینزئی ژوب قومی شاہراہ پر 48 مختلف ٹریفک حادثات میں 75 افراد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ شیرانی قومی شاہراہ پر 17 ٹریفک حادثات میں 26 افراد زخمی ہوئے، گدر سوراب قومی شاہراہ پر ٹریفک کے 32 مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں کم عمر بچے کی ڈرائیونگ پر خواجہ آصف کی ٹویٹ

کچھی میں ٹریفک کے 24 واقعات میں 37 افراد زخمی ہوئے جبکہ بختیار آباد سبی قومی شاہراہ پر 53 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 74 زخمی ہوگئے۔

جعفرآباد میں 50 ٹریفک حادثات میں 70 افراد جبکہ میختر لورالائی قومی شاہراہ پر 40 ٹریفک حادثات میں 47 افراد زخمی ہوئے۔

ٹراما خضدار قومی شاہراہ پر 316 ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 411 زخمی ہوگئے۔ جبکہ ٹراما ژوب قومی شاہراہ پر 591 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 599 زخمی ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp