غزہ میں جنگ بندی کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو غزہ میں جنگ نہ روکنے کی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں ایسا کوئی معاہدہ تسلیم نہ کرنے کا کہا ہے جس میں جنگ ختم کرنے کی بات ہو۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ اگر حماس جنگ ختم کرنے پر اصرار کرتی ہے تو ہمیں یہ بالکل قبول نہیں ہوگا، ایسی صورت میں ہم رفح پر چڑھائی کردیں گے۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو رفح آپریشن پر واشنگٹن کی مخالفت سے آگاہ کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ غزہ میں انسانی امداد میں اضافہ ناگزیر ہے، ضروری ہے کہ حماس بھی جنگ بندی کے معاہدے پر راضی ہو۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی بمباری میں 34 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔