انتخابات میں کامیابی کے لیے نریندر مودی پاکستان کا نام لینے پر مجبور

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں کامیابی کے لیے پاکستان کا نام استعمال کرنے پر مجبور نظر آرہے ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات کے علاقے آنند میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’اتفاق دیکھیے، آج ہندوستان میں کانگریس کمزور ہوتی جارہی ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں کانگریس مر رہی ہے اور وہاں پاکستان رو رہا ہے۔‘

نریندر مودی نے کہا کہ اب پاکستانی لیڈر کانگریس کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر کہا ’پاکستان ’شہزادے‘ کو وزیر اعظم بنانے کے لیے بے چین ہے۔‘

بھارتی وزیراعظم نے کہا ’ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ کانگریس پاکستان کی پرستار ہے۔ پاکستان اور کانگریس کے درمیان شراکت داری اب پوری طرح بے نقاب ہوچکی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمنوں کو کمزور سرکار چاہیے۔ دشمن کو بمبئی دھماکوں کے وقت جو انڈیا میں سرکار تھی اس جیسی کمزور سرکار چاہیے، ان کو 2014 سے پہلی کی کمزور حکومت چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ