روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: 16 ہزار عازمین حج کراچی سے رخصت کیے جائیں گے، ڈائریکٹر حج

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر حج کراچی امتیاز علی شاہ کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 16 ہزار سے زائد عازمین حج کو کراچی ایئرپورٹ سے رخصت کیا جائے گا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تناظر میں قبل از حج اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج نے کہا کہ تقریبا 15 ہزار عازمین حج دیگر کمرشل فلائٹس کے ذریعے بھی کراچی ایئرپورٹ سے سفر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں صرف سرکاری اسکیم کے تحت سفر کرنے والے عازمین حج شامل ہیں جبکہ اس میں کمرشل فلائٹس سے سفر کرنے والے عازمین حج شامل نہیں ہوں گے۔

کراچی ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی سکھر سے 5 اور کوئٹہ سے 21 ٹرانزٹ حج فلائٹس بھی آپریٹ ہوں گی۔

روڈ ٹو مکہ سعودی عملہ کے لئے بین الاقوامی ڈیپارچر سیٹلائیٹ ایریا میں 8 کاؤنٹرز اور آلات نصب ہوں گے۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت کراچی ایئرپورٹ سے پہلی فلائٹ 9 مئی اور آخری 8 جون کو آپریٹ ہوگی۔

اجلاس میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کام کرنے والی تمام ایجنسیوں کا عازمین حج کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد ایئرپورٹ پر عازمین حج کے حوالے سے مختلف مراحل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ایف ائی اے، کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس فورس، سی اے اے، ایئرلائنز، گراؤنڈ ہینڈلرز ایجنسیوں، بارڈر ہیلتھ سروسز اور اے ایس ایف نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp