پاکستان اور گیمبیا نے سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور گیمبیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر مامادو تنگارا نے 2 طرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔

اسحاق ڈار نے بنجول، گیمبیا میں 15 ویں او آئی سی اسلامی سربراہی اجلاس کے موقعے پر جمہوریہ گیمبیا کے وزیر خارجہ، بین الاقوامی تعاون اور گیمبیئنز کے بیرون ملک رہنے والے وزیر ڈاکٹر مامادو تنگارا سے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان مذہبی وابستگی، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی گہرے تعلقات کو سراہا اور گیمبیا کی حکومت کو 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور گیمبیا کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجارت، زراعت، تعلیم اور سیاحت جیسے مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

مزید برآں دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور گیمبیا کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں ممالک دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی امور اور کثیرالجہتی فورم پر بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟