پاکستان کی آئی ٹی برآمدی ترسیلات میں اپریل 2024 میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات میں اپریل 2024 میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایک مہینے میں آئی ٹی برآمدات میں اتنا اضافہ پہلی دفعہ ہوا ہے۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ برس اپریل کے مہینے کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2023-24 کے جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے 2.135 بلین ڈالرز کے مقابلے میں 2.593 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔

شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ لانا موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ وزیراعظم پاکستان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے پی ڈی ایم حکومت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر معشیت کو مضبوط کیا جس کے نتائج آج آرہے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت برائے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی