دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ: قومی ٹی20 ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ شروع

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم مختصر ٹریننگ کیمپ کے لیے آج قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئی۔

قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں تیز کردی ہیں اور نیٹ پریکٹس اور فزیکل فٹنس ٹریننگ کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈیرے جما لیے ہیں۔ ٹریننگ سیشن میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کے لیے مخصوص مشینوں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم 6 مئی تک ٹریننگ سیشن کرے گی جس کے بعد 7 مئی کو ٹیم لاہورسے ڈبلن کے لیے روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے گزشتہ روز 18 رکنی قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسامہ میر اور زمان خان کی جگہ سلمان علی آغا، حسن علی اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان بابراعظم، ابراراحمد، اعظم خان، فخر زمان، صائم ایوب، حارث رؤف، حسن علی، سلمان علی آغا، اعظم خان، عرفان خان، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، افتخار احمد، عباس آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 4 میچوں کی ٹی20 سیریز کے میچ انگلینڈ میں 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان