پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیبر پارٹی کے برٹش پاکستانی امیدوار صادق خان نے تیسری مرتبہ میئر لندن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان میئر لندن کے لیے کڑا مقابلہ ہوا۔

واضح رہے کہ صادق خان نے 2016 میں پہلی مرتبہ لندن کے میئر کا الیکشن جیتا تھا، انہوں نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو الیکشن میں شکست دی تھی۔

صادق خان میئر لندن کے انتخاب سے قبل 2005 سے 2016 تک رکن برطانوی پارلیمنٹ بھی رہے۔

پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان کی پیدائش لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں ہوئی۔

صادق خان نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا۔

انہوں نے بحیثیت میئر لندن عوام کی سہولیات کے لیے اہم اقدامات کیے جبکہ وہ غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں بھی شامل ہیں۔

صادق خان کے والدین نے 1970 میں پاکستان سے ہجرت کی تھی اور برطانیہ جاکر آباد ہوئے۔ صادق خان کے والد بس ڈرائیور تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp