اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان میں اقتصادی تعاون اور سعودی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون اور سعودی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ’وژن 2030‘ کی تعریف کی، جس کا مقصد 21 ویں صدی میں مملکت کی سماجی و اقتصادی تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حال ہی میں سعودی وزیر خارجہ کا وفد کے ہمراہ دورہ اسلام آباد پاکستان اور مملکت کے درمیان اقتصادی تعاون میں ایک نئی رفتار کی نمائندگی کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیشرفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے حالات سمیت امت مسلمہ کے مسائل پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ICE کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘