9 مئی کے اندوہناک سانحے پر دل آج بھی دکھی ہیں، معروف کھلاڑیوں کا اظہار خیال

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ 9 مئی پر جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں معروف کھلاڑیوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ سابق ہاکی کپتان صلاح الدین سمیت کرکٹر صہیب مقصود، ایتھلیٹ شجر عباس نے کہا کہ شہدا نے اپنی جانیں سر زمین پاک کے دفاع میں قربان کیں جو ہم پر ان کا احسان ہیں۔ ہیرو میجر ریٹائرڈ نوید الرحمان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا ایسا کام کوئی پاکستانی نہیں کر سکتا۔ شہید کے بارے میں قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ شہید کبھی نہیں مرتے وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان صلاح الدین نے کہا کہ گزشتہ سال 9 مئی کو جس طرح شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ انتہائی قابل مذمت ہے، 9 مئی کے روز توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، شہدا نے اپنی جانیں سرزمین پاکستان کے دفاع میں قربان کیں جو ہم پر ان کا احسان ہے، جو قومیں اپنے محسنوں کی قدر نہیں کرتی وہ تاریخ کی صفحات سے مٹ جاتی ہیں۔ شہدا کے بچے ہمارے لیے یتیم ہوئے، ہمارا فرض ہے کہ ہم شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔

کرکٹر صہیب مقصود نے کہا کہ شہدائے پاکستان کی تکریم ہم سب پر لازم ہے، پاکستان کی حفاظت ہمیشہ سے پاک فوج کی اوّلین ترجیح رہی ہیں، پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ہمیشہ تیار رہتی ہے، ان شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے اس ملک میں امن و امان قائم ہے۔

ایتھلیٹ شجر عباس نے کہا کہ شہدا نے اپنی جانیں سرزمین پاکستان کے دفاع میں قربان کیں جو ہم پر ان کا احسان ہے، ہم اپنے شہدا کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، ہماری آزادی شہدا کی مرہون منت ہے اور ان کی تکریم ہم پر لازم ہے۔

سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر چمک آپریشن سیاچن کے ہیرو میجر ریٹائرڈ نوید الرحمان اور ان کی فیملی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو حالات ہوئے میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایسا کام کوئی پاکستانی نہیں کر سکتا۔ ان ماؤں اور فیملیز کو میرا سلام ہے جنہوں نے اپنے بچے وطن کے لیے قربان کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج دنیا کی وہ واحد فوج ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے جوان قربان کر رہی ہے۔ جو قومیں اپنے شہیدوں کی قدر نہیں کرتیں وہ ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مسز میجر ریٹائرڈ نوید الرحمان کا کہنا ہے کہ لوگوں کا فوج کے بارے میں جو منفی نظریہ ہے وہ بہت غلط اور یکطرفہ ہے۔ جب ایک فوجی شہید ہوتا ہے اور اس کی میت وطن کے پرچم میں لپٹی ہوئی گھر آتی ہے تو اس کے خاندان کے جذبات کا اندازا کوئی بھی نہیں لگا سکتا۔ ہم جو آرام سے راتوں کو اپنی نیند پوری کرتے ہیں وہ فوج کی انہی قربانیوں کی بدولت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟