9 مئی کا دن کیسے منانا ہے، فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، زرتاج گل

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 9 مئی کا دن کیسے منانا ہے، اس بارے میں پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں 9 مئی کے حوالے سے بہت تکلیف پہنچائی گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو سزائیں دینا بند کریں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

زرتاج گل کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی۔ پارٹی میں رہنماؤں کی واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جس کو چاہیں پارٹی میں واپس لیں، اس کا فیصلہ وہی کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما ملیکہ بخاری نے حال ہی میں اپنی پارٹی سے شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے ایسے لوگوں کو قبول نہیں کیا جو پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے کئی افراد ہیں جنہیں ویڈیو بیانات دینے اور پریس کانفرنسز کرنے کے باوجود پارٹی ٹکٹ دیے گئے اور پارٹی میں اعلیٰ عہدے بھی دیے گئے۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں دوبارہ پارٹی میں شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور ان کی عمران خان سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں