کہاں چلیں گے آندھی جھکڑ، کہاں برسیں گے بادل، کیسا ہوگا آج کا موسم؟

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور آندھی اور جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے تاہم بالائی علاقوں میں مطع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد

محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد اور گردو نواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب

پنجاب میں مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

سندھ

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شام اور رات میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، کرم، خیبر ،باجوڑ، چترال، سوات، دیر ،کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور پشاورمیں چند مقا مات پر آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ کوئٹہ، چمن،زیارت، پشین ،مستونگ ،قلعہ سیف اللہ ، شیرانی ،موسی خیل ،ژوب، بارکھان، نوکنڈی، خضدار اور قلات میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر

گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟