کرنسی میں استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ہم بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، 10 ماہ سے پاکستان کی کرنسی میں بھی استحکام آیا ہے۔

اسلام آباد میں پاک سعودیہ سرمایہ کاری فورم 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اب عمل درآمد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس مقصد کے لیے ٹیکس بیس کو وسیع اور توانائی کے مسائل کو حل کرنا پڑے گا، یہ ریفارم ایجنڈے کا دوسرا اہم حصہ ہے جبکہ تیسرا سرکاری اداروں میں اصلاحات ہے۔ معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔

مزید پڑھیں

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں، نجکاری کا ایجنڈا تیزی سے مکمل کریں گے، امید ہے کہ جون کے آخر یا جولائی تک کے آخری مرحلے میں ہوں گے، نجی سیکٹر کو آگے آنا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 24ویں آئی ایم ایف پروگرام میں جا رہے ہیں، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ ہمارا آخری پروگرام ہو، ہمارے پاس روڈ ٹو مارکیٹ کا واضح منظر ہونا ضروری ہے، ایکسپورٹ میں ترقی اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل