بیٹی کی شادی پر بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا سابقہ بیویوں کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور ان کے فٹنس ٹرینر نوپور شیکھارے رواں سال کے شروع میں ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

حال ہی میں ایرا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تقریبات کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان  کی سابقہ بیویاں، رینا دتہ اور کرن راؤ اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔

ویڈیو کی ایک خاص بات دل کو چھو لینے والا وہ منظر تھا جس میں عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ ہاتھ پکڑے ایک ساتھ رقص کرتے نظر آئے، ان کی اسٹیج پرفارمنس کو حاضرین کی جانب سے خوب داد و تحسین سے نوازا گیا۔

ویڈیو میں عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ، ان کے بیٹے آزاد راؤ، بھتیجے عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن کو بھی دکھایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs. Ashu Sharma (@singer_ashusharma)

عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ‘وہ کافی تیزی سے بڑی ہوئی ہیں، کرن راؤ نے اس کی شادی کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کیا، اس جشن میں ایسا لگا جیسے وہ وہ بہت جذباتی ہیں۔’

عامر خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرا اور نوپور کے تعلقات کے بارے میں بتایا کہ وہ کیسے گہرے جڑے ہوئے ہیں، جب بھی ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ ایرا اور نوپور کو ایک ساتھ دیکھتی ہیں تو ان کے جذبات اس جوڑی کے لیے سلامتی اور خوشی  سے متعلق ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال 3 جنوری کو ایرا اور نوپور نے ممبئی میں باضابطہ طور پر اپنی شادی رجسٹر کروائی تھی۔ عامر خان نے جنوری مہینے کے آخر میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (NMACC) میں شادی کے ایک شاندار استقبالیہ تقریب رکھی تھی۔

 تقریب میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی، استقبالیہ میں جیا بچن، انیل کپور، سونالی بیندرے، جوہی چاولہ، دھرمیندر، ہیما مالنی، رتیش دیش مکھ، جینیلیا ڈیسوزا اور بہت سے بالی ووڈ استاروں نے شرکت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟